حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کی نصائح برائے حفاظ قرآن
حافظ قرآن کے لئے لائق ومناسب ہے کہ ان باتوں کو اپناشعاربنالے کہ لوگ انہی باتوں کے ذریعہ اس کوپہچاننے لگیں۔اول اسکی رات کی عبادت کے ذریعہ،جبکہ لوگ سورہے ہوں۔دوم اس کے دن کے روزہ کے ذریعہ جبکہ لوگ بے روزہ ہوں گے۔سوم اس کے رنج وفکرآخرت کے ذریعہ جبکہ لوگ خوش ہورہے ہوں گے۔چہارم اس کے رونے کے ذریعہ جبکہ لوگ ہنس رہے ہوں گے۔پنجم اس کی خاموشی کے ذریعہ جبکہ لوگ اِدھراُدھرکی باتوں میں لگے ہوئے ہوں گے۔ششم اس کی توضع ونیازمندی کے ذریعہ ،جبکہ لوگ تکبرمیں مبتلاہوں۔اورحافظ قرآن کے لئے لائق ہے ۔کہ رونے والا غمگین ،حکیم،بردبار،جاننے والا،پرسکون وباسکینت رہےاورحافظ قرآن کے لئے لائق نہیں کہ سخت دل اورغافل اورشورمچانے والااورچلانے والااورتیزمزاج ہو۔(ابونعیم)(ازتحفہء حفاظ)
0 comments:
Post a Comment