(1)حضرت ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضورﷺنے فرمایا زمین مسجدکے حکم میں ہے ماسوامقبرہ اورحمام کے(یعنی تمام زمین مسجدکے حکم میں ہے۔ہرجگہ نمازاداکی جاسکتی ہے۔ماسوامقبرہ کے کہ وہاں نمازجائزنہیں اورماسواحمام کے۔مقبرہ میں شرک کے اندیشہ کی وجہ سےاورحمام میں نجاست اورعریانی کی وجہ سےنمازروانہیں چنداورمقامات بھی ہیں) (2)حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبیﷺنےسات جگہوں میں نمازپڑھنے سے منع فرمایا۔کوڑاکباڑپھینکنےکی جگہ۔بوچڑخانہ ۔قبرستان ۔راستے کے ردمیان۔حمام ۔انٹوں کے بیٹھنے کی جگہ ۔ بیت اللہ شریف کے اوپر۔