ایک بادشاہ سیروشکارمیں تنہارہ کرکسی قریہ میں ایک دیہاتی کامہمان ہوا۔شب کوجس دالان میں وہ مقیم ہوادیکھاکہ اس کے ایک طاق میں قرآن مجید رکھاہواہے۔یہ دیکھ کراس کی عظمت وجلالت اس کے دل ودماغ پرچھاگئی اورساری رات ایک گوشہ میں بیٹھ کرجاگتے ہوئے صبح کردی۔اس باشاہ کےمرنے کے بعدسلطان اولیاء حضرت خواجہ نظام الدینؒ نے خواب میں دیکھا۔پوچھاخدانے آپ کے ساتھ کیامعاملہ کیا؟ بادشاہ نےجواب دیاکہ بخش دیا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کواس رات کامیراجاگنااورقرآن مجیدکااس قدراحترام کرناپسندآگیاتھا۔(انوارالباری)(ازتحفہ حفاظ)